سندھ میں مردم شماری کے نام پر تماشا قابل مذمت ہے، شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت مردی شماری کے نام پر سندھ میں جو تماشا کر رہی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ،حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ سندھ حکومت سے رابطہ کرتی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا ہے کہ وفاق نے جو سٹوڈنٹس کے ساتھ سلوک کیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔پنجاب کے اہم شہر کے اندر سٹوڈنٹس کے ساتھ جو رویہ ہے وہ قابل افسوس ہے، ٹیچرز کئی روز سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں ان ٹیچرز کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں سولہ مرتبہ اضافہ کیا ۔ اس حکومت کو جس کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ حکومت کرنے کی ٹریننگ کر رہے ہیں اگر یہی طرز حکمرانی رہا تو حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔ یہ حکومت اچھا کام کرنیوالے اداروں کو بھی برداشت نہیں کر رہی ہے۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دیا جا رہا ،جب بات کی جائے تو کہتے ہیں دوسری جماعتیں بھی فارن فنڈنگ کا حساب دیں۔ دوسری جاعتیں جواب دیں گی آپ اپنا جواب توپہلے دیں ۔ عظمت سعید متنازعہ جج ہیں براڈ شیٹ معاملے کی تحقیق عظمت سعید ہیڈ نہیں کر سکتے ،تمام جماعتیں سوالات اٹھا چکی ہیں۔