کراچی: فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

Feb 27, 2023 | 10:59:AM
کراچی: سی ٹی ڈی نے فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین)  کراچی کے علاقے گارڈن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزم محمد صدیق کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2004ء میں تلخ کلامی پر اپنے بوہری سیٹھ غلام مرتضیٰ کو اغواء اور قتل کیا، ملزم نے 2010ء میں کتابوں کی دکان کے مالک ایوب نقوی کو بھی گھر جاتے ہوئے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،5 بچے زخمی

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کےبعد ملزم کے گھر پر کئی بار ریڈ کیا گیا تاہم ملزم گرفتاری کے ڈر سے حیدرآباد میں روپوش ہو گیا تھا، ملزم چند روز پہلے ہی کراچی واپس آیا تھا، گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔