روس کی جنگی کارروائیوں پر یوکرین نے بڑا قدم اٹھا لیا

Feb 27, 2022 | 18:19:PM
یوکرین روس کو عالمی عدالت انصاف میں لے گیا
کیپشن: یوکرین روس جنگ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) روس کی جانب سے یوکرین میں کارروائیاں جاری ہیں،یوکرین نے روس کے ساتھ بیلاروس میں مذاکرات سے انکارکردیا۔سوشل میڈیا کمپنی نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر روس کے اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کردی ہے دوسری جانب یوکرین روس کو عالمی عدالت انصاف میں لے گیا۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف عالمی عدالت انصاف کودرخواست دے دی۔جس پر سماعت آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ روسی حملےکےنتیجے میں 210سے زائد یوکرینی شہری ہلاک اور 1100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

 یوکرینی عہدیدار کا کہناتھا کہ روس کو عام شہریوں کے خلاف جرائم کی سخت سزا بھگتنی ہوگی، تمام موجود شواہد انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں پیش کئے جائیں گے۔اُدھر اقوام متحدہ کے مطابق روس کی فوجی یلغار کے نتیجے میں یوکرین سےہجرت کرنےوالوں کی تعداد ساڑھےتین لاکھ سےتجاوزکرگئی ہے۔

مزیدپڑھیں:یوکرین وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی رابطہ؛ اہم بیان سامنے آگیا