ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے خوشخبری

Feb 27, 2022 | 13:17:PM
 احساس کی 8171 ایس ایم ایس سروس گھرانوں کی راشن رعایت رجسٹریشن کیلیئے آج سے دوبارہ کھول دی گئی ہے ہے
کیپشن: سروس بحال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)احساس کی 8171 ایس ایم ایس سروس گھرانوں کی راشن رعایت رجسٹریشن کے لئےآج سے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہناتھا کہ جن گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 50ہزار سے کم ہے وہ اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں،گھرانے کا کوئی 1فرد اپنا شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے8171 پر بھیجے جو اس کےنام پر رجسٹر ہے،رجسٹریشن سروس بحال کرنے کا فیصلہ احساس راشن رعایت میں عوام کی بھرپور دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پروگرام سے 2 کروڑ مستحق گھرانے مستفید ہوں گے،نیشنل بینک کے ساتھ احساس راشن رعایت پر عملدرآمد کی تیاریاں مکمل ہیں، اجراء جلد ہوگا،احساس رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں کل 1کروڑ95 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں،مجموعی طور پر 93لاکھ گھرانوں نے درخواستیں جمع کروائیں۔

ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت گھرانوں کی اہلیت کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے،اہل گھرانوں کو اہلیت کے پیغامات مرحلہ وار بھجوائے جا رہے ہیں،کریانہ دکانداروں کی احساس راشن رجسٹریشن بھی بذریعہ پورٹل جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے ماہ 26 جنوری کو احساس رعایت پروگرام کی رجسٹریشن بند کردی گئی تھی۔اس حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہناتھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام میں گھرانوں کی رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ ہے، جن گھرانوں کی آمدنی 50ہزارسے کم ہے وہ رجسٹریشن کراسکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب۔دولہا فرار۔وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
 احساس راشن رعایت کےتحت گھرانوں کی رجسٹریشن26 جنوری کو رات12بجے بند ہورہی ہے۔جن گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 50ہزارماہانہ سے کم ہےکل تک انکا کوئی1 فرد اپنا شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے8171پر بھیجےجو اسکے نام پر رجسٹر ہے۔تاہم کریانہ دکانداروں کی راشن رجسٹریشن بذریعہ پورٹل جاری رہےگی pic.twitter.com/1cv7G5iaGK