خام تیل کی درآمدات میں ریکارڈ کمی

Dec 27, 2023 | 13:08:PM
خام تیل کی درآمدات میں ریکارڈ کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سال 2023ء کو جانے میں کچھ روز باقی ہیں تو 2024ء کی آمد آمد ہے،ایسے میں سیاسی،معاشی تجزیے جاری ہیں،رواں سال  خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر 2.053 ارب ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر 2.273 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ نومبر میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 566 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

ضرور پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار،ڈالر پھر سستا ہوگیا

گزشتہ سال نومبر میں خام تیل کی درآمدات پر 546 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 540 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا جو نومبر میں بڑھ کر 566 ملین ڈالر ہوگیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔