قرض لینے سے معاشی صورتحال بہتر ہوتی تو ہم اب تک بہترین ہوتے ، سراج الحق

Aug 27, 2023 | 15:04:PM
قرض لینے سے معاشی صورتحال بہتر ہوتی تو ہم اب تک بہترین ہوتے ، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) امیر جماعت اسلامی سرج الحق کا کہنا ہے کہ قرض لینے سے اگر ممالک کی معاشی صورت حال بہتر ہوتی تو اب تک ہم سب سے بہترین ہوتے ۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے 82 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق  کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی تنظیم کی بنیاد مولانا سید مودودی نے رکھی،مولانا سید مودودی کے دور میں بھی تحریکیں تھیں ، لیکن سب کے اپنے مقاصد ہی تھے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ امن اور شریعت کی بات کی ہے،مولانا مودودی نے سب کو اکٹھا کر کے 22 نکات پیش کیے ، لوگوں کو اظہار رائے کا حق دلوایا ،پاکستان کی جانب ہجرت کرنے والے لوگوں کو اکٹھا کیا لیکن آج تک مقبوضہ کشمیر آزاد نا ہوسکا۔
 امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ، سوڈان ، یمن ، شام اور ایراق سمیت دیگر ممالک کو تباہ کر دیا گیا،بیرونی طاقتیں پاکستان کو بھی تباہ کرنے کے درپے ہیں ، جغرافیائی طور پر بھاری نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،ہم پر انگریزوں اور یہودی کے غلام مسلت ہیں ، وہ لوگ جنہوں نےآزادی کی جنگ میں حصہ لینے کی بجائے مخالفت کی،سب لوگ وہ ہیں جو فوجی بنگلوں میں پلے ہیں ، ان لوگوں سے اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ اتھایا تو اصلی چہرہ سامنے آجائے گا،ماضی کی حکومت کے سر پر اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا تو سب ٹھیک ٹھا ، جب ہاتھ اٹھایا تو سب نے ان کا حال دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکی کی چند منٹوں میں موٹر سائیکل چوری کرنے کی ویڈیو وائرل
 سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ 90 ٹن نشہ سپلائی ہوتاہے، 90 لوگ روزانہ نشہ آور چیزوں کا شکار ہورہے ہیں،نارکوٹکس ڈیپارئمنٹ اگر کوئی چرس سمیت دیگر اشیاء پکڑتی بھی ہے تو وہ دوبارہ خود مارکیٹ میں فروخت کر دیتے ہیں،پاکستان معاشی بدترین صورت حال کا شکار ہے ، آئی ایم ایف قرضوں کی مخافت کرتے ہیں تو ہمیں معاشی صورت حال سے واقف نا ہونے کا طعنہ یا جاتا ہے،نیپال ، بھٹان ، افغانستان جیسے ممالک کی کرنسی ہم سے کئی درجہ بہتر ہے۔