سیاسی بات چیت کا مقصد مسئلے کو حل کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

Apr 27, 2023 | 20:38:PM
سیاسی بات چیت کا مقصد مسئلے کو حل کرنا ہے، شاہ محمود قریشی
کیپشن: شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں سیاسی مسئلوں کو حل بات چیت سے نکالتی ہیں،ہم جس جذبے سے بیٹھے ہیں وہ حل نکالنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہی روز انتخابات کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری مذاکرات کی پہلی نشست ابھی ختم ہوئی،دو گھنٹے کے مذاکرات میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
ان کاکہناتھا کہ ان مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے،آئین سے ماورا حل ممکن نہیں،تحریک انصاف پاکستان کی عوام کی فلاح کو ترجیح دینا چاہتے ہیں ،ہم نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا انہوں نے اپنا پیش کیا،ہماری اگلی نشست کل ادھر ہی ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ عمران خان سے ہماری مشاورت ہوئی،حکومت نے کہا ابھی ہم نے مشاورت کرنی ہے،ہم نے کہا آپ ایک پروپوزل لے کر آئیں اگر وہ آئین کے مطابق ہو تو ہم ضرور بات کریں گے،ان کاکہناتھا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی مسئلوں کو حل بات چیت سے نکالتی ہیں،ہم جس جذبے سے بیٹھے ہیں وہ حل نکالنا ہے،مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دینا ،ہم نے اپنا نقطہ نظر پیش کردیا اگلی نشست کل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ زمرد خان کینسر میں مبتلا , لاعلاج قرار