اللہ کے بندوں سے پیار۔۔۔ پیارے خان کا 32ٹن آکسیجن کاعطیہ

Apr 27, 2021 | 14:49:PM
اللہ کے بندوں سے پیار۔۔۔ پیارے خان کا 32ٹن آکسیجن کاعطیہ
کیپشن: بھارتی ٹرانسپورٹر پیارے خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے شہر  ناگپور کے ایک مسلمان پیارے خان ایک کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے ایک کروڑ روپے کی 32ٹن آکسیجن کی خرید کر اس کو  گورنمنٹ میڈیکل کالج ناگپورکے سربراہ کے حوالے کی تاکہ اس آکسیجن سے مریضوں کا علاج کیاجاسکے۔

بھارتی اخبارات کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتہ پیارے خان نے 16آکسیجن پر مشتمل ایک ٹینکر چھتیس گڑھ  میں واقع بھیلائی میڈیکل کالج روانہ کیاتھا۔اس کے بعد انہو ں نے اتنی ہی آکسیجن پر مشتمل ایک او رٹینکر بھی روانہ کیاتھا۔ ٹرانسپورٹ کا کاروبار  پیارےخا ن کا پیشہ ہے اور وہ امشی ٹرانسپورٹ کے مالک ہیں۔

واضح رہے کہ پورے بھارت حالیہ کورونا وائرس کے لہر نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے اور ہسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن کی بے انتہا کمی ہے۔ اس موقع پر بھارت کے مسلمان شہری امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی اس مصیبت کی گھڑی میں بھارتی عوام کیلئے دعا کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: IMF کا دباؤ۔۔بجلی کے صارفین پر 1 ہزار ارب روپےکامزیدبوجھ ڈالنےکی تیاری مکمل