مونس الہیٰ کے ناقابلِ ضمانت وارنت گرفتاری جاری

Sep 26, 2023 | 22:10:PM
مونس الہیٰ کے ناقابلِ ضمانت وارنت گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں بڑی پیش رفت، احتساب عدالت لاہور نے مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

 ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن مقدمے میں احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الہی کے 5 اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی قتل کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہی کا ورانٹ جاری کیا، مونس الہی کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم مونس الہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔