عمران خان نےمعافی مانگ لی؟ جیل میں تحریر تیار؟

Sep 26, 2023 | 09:36:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سانحہ نو مئی کے بعد سے زیر عتاب تحریک انصاف کے لیے عدالت سے آنے والی ریلیف کی خبریں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا دکھائی دے رہی ہیں ۔ 9 مئی واقعات میں ملوث صنم جاوید سمیت تحریک انصاف کی چار خواتین سمیت 9 افراد کی ضمانت منظور ہوئی اور کچھ دیر میں کوٹ لکھپت جیل سے ا ن کی رہائی بھی متوقع ہے ۔ جبکہ آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین تحریک انصاف کو نہ صرف کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے بلکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہ وہ بہتر کلاس کے حقدار ہیں، جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں وہ انہیں ملنی چاہئیں، کوئی حق تلفی نہ ہو۔جس کے بعد اب سےکچھ دیر قبل سابق وزیر اعظم کے وکیل نعیم پنچوتھا اور شیر افضل مروت نے یہ خبر دی کہ عدالتی حکم کے بعد سابق وزیر اعظم کو نہ صرف اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے بلکہ انہیں سابق وزیر اعظم کی سہولیات بھی مہیا کر دی گئی ہیں ۔لیکن ابھی تک اس خبر کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکتی کیونکہ ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ چئیرمین تحریک انصاف ابھی اٹک جیل میں ہے اور عدالتی حکم نامہ ملنے کے بعد ہی ان کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،اڑیالہ جیل حکام نے بھی چئیرمین تحریک انصاف کے جیل منتقل ہونے کی خبر دی جس کے بعد نعیم حید پنجوتھا نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ اٹک جیل میں بات ہوئی تو وہ ابھی کہہ رہے کہ وہ خان صاحب ان کے پاس ہیں، صحافی عمران ریاض خان کی بازیابی کی خبر نہ صرف صحافی برداری کے لیے خوش آئند ہے بلکہ تحریک انصاف کی جانب سے بھی اس خبر کو لیکر سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔ان کی رہائی کی خبر سب سےپہلے سیالکوٹ پولیس نے ٹوئٹر ایکس پوسٹ کے ذریعے کی اور بتایا کہ ہ صحافی/اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے، اب وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ جس کے بعد عمران ریاض خان کے وکیل اور دوست میاں علی اشفاق نے بھی ان کی رہائی کی خبر دی اور بتایا کہ مشکلات کے انبار، معاملہ فہمی کی آخری حد، کمزور عدلیہ و موجودہ غیر مؤثر سر عام آئینی و قانونی بے بسی کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگا۔لیکن عمران ریاض خان واپس آچکے ہیں ۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ  صحافی وجاہت ایس خان نے کہا کہ انہوں نے عمران ریاض کے اہل خانہ سے بات کی ہے، وہ فی الحال کمزور ہیں اور اُن کی صحت بہتر نہیں ہے لیکن وہ واپس آگئے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ الحمدللہ، عمران ریاض خان کی گھر واپسی پر پوری قوم میں خوشی کی لہر ہے، یہ لاکھوں دعاؤں کا نتیجہ ہے۔عمران ریاض خان کو 11 مئی کو سیالکوٹ ائیر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بیرون ملک جانے کے لیے ائیر پورٹ پہنچے تھے۔ گرفتاری کے بعد عمران ریاض کو آخری بار تھانہ کینٹ اور بعد ازاں سیالکوٹ جیل لے جایا گیا تھا، انتظامیہ کی جانب سے 15 مئی کو عدالت کو بتایا گیا تھا کہ اینکر پرسن کو تحریری حلف نامے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا،جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا کہ رہائی کہ بعد انہیں زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا۔پی ٹی آئی کو ملنے والی حالیہ خوشخبریوں پر ڈیل یا ڈھیل نہیں مد آل آف آل ڈیل کی باز گشت سنائی دے رہی ہے،سوال یہ ہے کہ عمران خان نے کیا معافی مانگ لی ؟ جیل میں تحریر تیار کی گئی؟سیاسی میچ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا،دیکھیے یہ ویڈیو 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: