رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا

Oct 26, 2023 | 19:38:PM
رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا، چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔

جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آ جاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہے اور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔

اس سے قبل 5 مئی 2023 کو پین مبرل چاند گرہن ہوا تھا۔

چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 28 اکتوبر کو رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 01 بجکر 15 منٹ پر عروج کو پہنچے گا، چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03 بجکر 36 منٹ پر ہوگا۔

خیال رہے کہ ایک ہی مہینے میں بار بار نظر آنیوالے سپر مون کو بلیو مون کا نام بھی دیا گیا ہے یعنی رواں ماہ بلیو مون کا ماہ ہے۔ یہ بلیو مون آخری بار دسمبر 2009ء میں ہوا تھا۔

اس بارے میں امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ اگلا سپر بلیو مون مزید 14 سال تک نہیں آئے گا جبکہ 2037ء میں سپر بلیو مون جنوری اور مارچ میں آسمان کو روشن کرے گا۔