قیمتوں میں بڑی کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی

Oct 26, 2023 | 12:55:PM
قیمتوں میں بڑی کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی، ٹیوٹا کے بعد ہنڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں  ایک سے 3 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث ہنڈا کمپنی نے سٹی کی قیمت میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ 30ہزار روپے تک اور سوک کی قیمت میں 3 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا ہے،ایک سرکلر میں ہنڈا پاکستان کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی نظر ثانی شدہ ایکس فیکٹری قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

 ہنڈا نےمختلف کیٹگری کی گاڑیاں سستی کر کے  نئی قیمتوں کی لسٹ جاری  کی ہے۔

 پاکستان میں سب سے سستی ہونڈا کار سٹی ایم ٹی 1۔2 لیٹر  (City MT 1.2L) کی نئی قیمت  1 لاکھ  روپے  کی کمی کے بعد 46 لاکھ 99 ہزار کی کر دی گئی۔

سٹی کا ٹاپ ویریئنٹ سٹی ایسپائر  سی وی ٹی ا۔5 لیٹر ( Aspire CVT 1.5L) اب 1 لاکھ 30 ہزار  روپے کی کمی کے بعد 58 لاکھ 49 ہزار روپےکی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور بڑا ریلیف،پٹرول کی قیمت میں 83 روپے لیٹر کمی؟

خیال رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بحالی کے سبب پاکستان میں ٹیوٹا کاروں کی اسمبلینگ کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نےاپنی گاڑیوںٹیوٹا فورچونر کے تمام ویرئنٹ کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے ، فورچونر کے ماڈل 2.7 جی پٹرول کی قیمت میں تمام ویرئنٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ کمی کی گئی ہے ، اس کی پرانی قیمت 15 کروڑ80 لاکھ 9 ہزار تھی ،اس کی قیمت میں 13 لاکھ 10 ہزار کی کمی کی گئی ہے  جس کے بعد اس ویرئنٹ کی نئی قیمت 14 کروڑ49 لاکھ9 ہزار ہوگئی ہے۔