سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی:مصدق ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی،رات کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ووفاقی وزیرمصدق ملک کا کہنا ہے کہ کوشیش کریں گے تواتر کے ساتھ شہریوں کو گیس ملے ،ایس ایس جی سی کی لیڈر شپ توانائی کا پلان انڈسٹری کے ساتھ مل کر بنائے گی،انڈسٹری کو گیس کی دستیابی کیلئے 7 رکنی کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی 48 سے 72 گھنٹوں میں اپنی سفارشات دے گی ،رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے حکم کے مطابق اس پلان کو حتمی شکل دیں گے ۔
ایس ایس جی سی سے کہا ہے کہ پلان بنائیں کہ کھانے کے اوقات میں گیس مل سکے ،سفارشات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملک کر فیصلہ کریں گے،رواں سال پچھلے سال کے مقابلے میں 20 ہزار ٹن زیادہ ایل پی جی امپورٹ کریں گے ،حکومتی چار کمپنی اس میں سرگرم رہیں گی ،انڈسٹری کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسے کس وقت گیس ملے گی،تاکہ وہ اپنی پروڈکشن اس لحاظ سے کرسکیں ،کے الیکٹرک حکام کا تعاون بھی درکار ہوگا ۔