عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں۔۔کتنا اضافہ ہوگا؟

Oct 26, 2021 | 14:51:PM
پٹرول ، اوگرا، عالمی مارکیٹ، ڈالر،ہائی سپیڈ ڈیزل
کیپشن:  اوگرا  قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کریگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی کی ستائی عوام کےلئے ایک اور بری خبر،  یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔

 ذرائع کے مطابق  یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے  فی لیٹر اضافے  کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، یکم نومبر سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کریگا۔

 یہ بھی پڑھیں سیف علی خان کی جائیداد کا اصل مالک کون۔۔؟اہم خبر سامنے آ گئی