پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

Nov 26, 2023 | 10:16:AM
پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں فضائی آلودگی نے جان نہ چھوڑی، لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں فضائی آلودگی نے جان نہ چھوڑی، لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

لاہور کا مطلع بھی جزوی طور پر ابرآلود ہے جبکہ سردی بھی بڑھ گئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 13اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے جبکہ ماہرین نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا ہے۔

ملک بھر میں اے کیو آئی کے اعتبار سے لاہور 265 کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا یو ایس قونصلیٹ 422, فیز 8 ڈی ایچ اے 396 میں اے کیوریکارڈ، جوہر ٹاؤن 296, مال روڈ اطراف 247ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

طبعی ماہرین نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:  سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم انتقال کر گئیں

دوسری جانب کراچی میں رات گئے تک ہونے والی بارش کا سلسلہ تھم گیا۔ شہر میں ہونے والی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا صبح سے شہر میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں آج شام اور رات میں بھی بارش کا امکان ہے مزید جانتے ہیں عائمہ خان سے

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔