ترک صدر کے مشکور، بزنس کونسل کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا: وزیراعظم

Nov 26, 2022 | 12:20:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک صدر کے بے حد مشکور ہیں، بزنس کونسل کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک صدر کے بے حد مشکور ہیں، بزنس کونسل کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا۔

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ پاکستان بزنس کونسل کے اجلاس سےخطاب        کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن دونوں ممالک کے لیے تاریخی اور یادگار ہے، ترک صدر کے ہمراہ فریگیٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے ہمدردی ہے، پاکستان بھی طویل عرصے سے بم دھماکوں کا سامنا کرتا آ رہا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی نے حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی بہت مدد کی، سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، بچوں سمیت ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے، سیلاب سے لاکھوں گھروں کو نقصان پہنچا، سیلاب کے دوران امداد پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔