تنخواہوں اور پنشن کا موجودہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا

Nov 26, 2020 | 21:08:PM
تنخواہوں اور پنشن کا موجودہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کا موجودہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا، تنخواہوں، پنشن اور مراعات کے موجودہ نظام سے حکومتی اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت پے اینڈ پنشن کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، چیئرپرسن پے اینڈ پنشن کمیشن نرگس سیٹھی نے بریفنگ دی، عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پنشن کا موجودہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا ،تنخواہوں، پنشن اور مراعات کے موجودہ نظام سے حکومتی اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے، تنخواہوں اور پنشن کے نظام کی بہتری کےلئے مشاورت کی جائے ،پے اینڈ پنشن کمیشن نظام کی بہتری کےلئے سفارشات پیش کرے، حکومت کمیشن کی رپورٹ سے قبل بھی سفارشات پر غور کرسکتی ہے، چیئر پرسن کمیشن نرگس سیٹھی نے کہا کہ کمیشن نے اپنے ٹی او آرز طے کرلئے ہیں حکومتی اداروں سے قابل اعتبار اور بروقت ڈیٹا پر انحصار ہے ۔