گیس بحران شدت اختیار کرگیا

Nov 26, 2020 | 19:47:PM
 گیس بحران شدت اختیار کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا۔گیس کی قلت کے باعث عوام سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا۔گیس کی قلت کے باعث عوام سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔موسم سرما کی بارش سے مختلف علاقوں میں چولہے ٹھنڈے پڑھ گے۔گیس کی قلت کے باعث شہری سلنڈر اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کا بل بھی ہزاروں میں آتا ہے مگر گیس نہیں آتی۔بچوں کا ناشتہ، روٹی ہوٹل سے منگواتے ہیں ۔شہریوں نے مزید کہا کہ بارش کے بعد دکانداروں نے ایل پی جی ،کوئلہ اور لکڑی کے نرخ بھی بڑھا دیئے ہیں۔ حکومت  سے اپیل کرتے ہیں کہ دعوﺅں کی بجائے عوام کو ضروریات زندگی مہیا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے اور گیس فراہمی کیساتھ ایل پی جی ، کوئلہ اور لکڑی کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرے۔