صادق آباد:چینی بروکر  3 ارب سے زائد کا مبینہ فراڈ کرکے فرار ہوگیا

May 26, 2024 | 12:10:PM
صادق آباد:چینی بروکر  3 ارب سے زائد کا مبینہ فراڈ کرکے فرار ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فرحان اقبال )صادق آبادمیں چینی بروکر شیخ راشد شہریوں کیساتھ  3 ارب سے زائد کا مبینہ فراڈ کرکے فرار ہوگیا۔

صادق آباد میں جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے چینی کے بروکر شیخ راشد کا تین ارب سے زائد کا مبینہ فراڈ سامنے آیا ہے، پولیس کے  مطابق  درجنوں افراد نے شیخ راشد کو چینی سٹاک کرنے کیلئے رقم دی تھی ،پولیس نے شیخ راشد کے سٹورز پر نفری تعینات کرنے کے بعد نیب کو انکوائری کیلئے لیٹر لکھ دیا ۔

صادق آباد کے علاقے جمالدین والی پلی پر چینی کے کاروبار سے منسلک تاجر شیخ راشد نے ایک ویڈیوز بیان جاری کیا جس میں اس نے پستول دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس سے چینی کے کاروبار میں سوا ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اور اسے نقصان کے ازالہ کیلئے کچھ وقت دیا جائے، میرے والد اور بھائیوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

شیخ راشد کے اعترافی بیان کے بعد کاروباری حلقوں میں تھرتھلی مچ گئی اور انویسٹرز نے تھانہ سٹی کا رخ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:برمنگھم:عمران خان کے نعرے ،ایک مداح فلسطینی پرچم لے کر گھومتا رہا
درجنوں متاثرین کی درخواستوں کے بعد شیخ راشد کے گوداموں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی جبکہ ڈی پی او رحیم یار خان نے تحقیقات کے لیے نیب کو خط لکھ دیا ہے،پولیس نے ابتدائی طور پر شیخ راشد کے دو بھائیوں اور والد کو تحویل میں لے رکھا ہے،متعدد مشتعل متاثرین کی جانب سے شیخ راشد کے بھائی کے گھر پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی سامنے آئیہے جسے ناکام بنا دیا گیا۔