برمنگھم:عمران خان کے نعرے ،ایک مداح فلسطینی پرچم لے کر گھومتا رہا

May 26, 2024 | 11:35:AM
برمنگھم:عمران خان کے نعرے ،ایک مداح فلسطینی پرچم لے کر گھومتا رہا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برمنگھم میں کھلے گئے میچ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اورفلسطین کے حق میں نعرے لگ گئے۔ایک مداح فلسطینی پرچم لے کر گھومتا رہا ۔

برمنگھم میں کھلے گئے پاکستان انگلینڈ میچ میں 2 بڑے واقعات ہوئے ہیں۔دونوں واقعات پر لاٹھی چارج ہوا نہ ہی  کوئی گرفتاری اورنہ ہی کوئی  گرائونڈ بدر ہوا۔اتفاق سے میچ میں پاکستان تو تھا ہی لیکن کچھ ایسا نہیں ہوا۔

میچ کے دوران کرکٹ فینز نے قیدی نمبر 804 اور عمران خان کے نعرے لگائے۔پورا گرائونڈ ایسے نعروں سے گونجتا رہا۔

ضرورپڑھیں:امریکی ویزہ میں تاخیر،ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر؟

صرف یہی نہیں ایک کرکٹ فین فلسطینی پرچم لئے میدان میں گھس گیا۔کافی دیر تک پرچم لہراتے میدان میں گھومتا رہا،اس دوران میچ نہیں روکا گیا بلکہ سیکیورٹی نے  بعد میں جاکر اسے  دبوچا۔

دونوں واقعات پر کوئی ایسی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی سکیورٹی سطح پر دوڑیں لگیں۔پاکستان انگلینڈ سے یہ میچ بس 23 رنز سے ہارگیا۔