عمران خا ن172ارکان لیکرپارلیمنٹ آئیں ورنہ بنی گالا جاکر بیٹھیں، بلاول بھٹو

Mar 26, 2022 | 15:09:PM
بلاول بھٹو ، خطاب
کیپشن: بلاول بھٹو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی سیاست گالی اور جادوپر مبنی سیاست ہے ۔عمران خان 172ارکان لیکر پارلیمنٹ آئیں ورنہ بنی گالا جاکر بیٹھیں۔
تفصیلات کے مطابق پارا چنار میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں امیرکیلئے سہولیات اور غریب کیلئے مشکلات ہیں ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اپنی اکثریت کھوچکے ہیں اور یہ ہم نے دکھا دیا ہے اب عمران خان بزدلوں کی طرح بھاگ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 172وزیرلے کر آئیں ہم مان جائیں گے ۔عمران خان اپنی کرسی اور اقتدار کو بچانے ملک کا بیڑا غرق کررہے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آپ جھوٹ بولنا بند کردو ورنہ ہم خاتون اول کی کرپشن کی داستانیں سامنے لے آئیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کیلئے پیسہ کہاں دیا تھا ،ان کا کہناتھا کہ عمران خان چاہتا ہے ہر ادارہ ان کیلئے ٹائیگر فورس کی طرح کام کرے ،بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے ہم اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے ،جو دوسروں کو جانور کہتا ہے وہ خود بڑا جانور ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ یہ جلسوں میں دھمکیاں دیتا ہے اصل میں یہ بزدل ہے ،عمران خان جنگل کا قانون چاہتا ہے جس کی اجازت ہم کبھی نہیں دیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ کونسی جادو کی مشین جسے بیچ کر امریکا میں جائیدادیں مل رہی ہیں ۔بلاول بھٹونے عمران سے مخاطب ہوکر مجھے اردو سکھا نے پہلے آپ اپنے تین بچوں کو اردو سکھا دو ،میری اردو تیس سال میں کمزور ہے مگر آپ تو ستر سال ہوگئے اور ابھی تک اردو نہیں آتی ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ،جب خان صاحب نے بوٹ پالش ختم کردی تو بوٹ چاٹنے پر آگئے ۔ان کا کہناتھا کہ مولانا سے سیاسی اختلاف ضرور ہے مگر آج تک اسے گالی نہیں دی ۔آپ کو پتہ نہیں اپوزیشن کیا ہے اب ہم آپ کو بتائیں گے اپوزیشن کیا ہوتی ہے ؟ہم اس سلیکٹڈ کو بھگائیں گے،انتخابی اصلاحات کے بعد شفاف الیکشن کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد ہے جب آپ پاشا کا کھلونا بنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی:چودھری پرویزالٰہی نے اشارہ دیدیا