این اے 249 پر پی ٹی آئی کا کون امیدوارہوگا؟ نظرثانی بورڈ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

Mar 26, 2021 | 22:22:PM
این اے 249 پر پی ٹی آئی کا کون امیدوارہوگا؟ نظرثانی بورڈ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 249 پر ٹکٹ دینے کے معاملے پرنظر ثانی بورڈ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا ،ویڈیو لنک پر ہونے والے اجلاس میں امجد آفریدی کو این اے 249کا امیدوار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کے تحفظات کے بعد نظر ثانی بورڈ قائم کیا گیا تھا ۔
پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کاکہناہے کہ امجد آفریدی نے زیادہ ترپوائنٹس کو محفوظ کیا وہ مقامی رہائشی ہیں،امجد آفریدی پارٹی کیساتھ 16 سالوں سے منسلک ہیں ،خرم شیر زمان نے کہاکہ پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں امجد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ،پوری پارٹی امجد آفریدی کے ساتھ کھڑی ہے،ان کاکہناتھاکہ این اے 249 پر ہماری کامیابی یقینی ہوگی ۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی نشست این اے 249 پر ٹکٹ کے تنازع پر پی ٹی آئی کراچی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے، امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان مستعفی ہو گئے اوراپنا استعفیٰ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو ارسال کردیاتھا۔ملک شہزاداعوان کاکہناتھا کہ پارلیمانی بورڈ نے نامناسب اور کمزور امیدوار کو ٹکٹ دیا ،اپنے گھر سے اپنی ہی جماعت کا جنازہ نکلتے نہیں دیکھ سکتا۔ شہزاداعوان کاکہناتھا کہ ہم پر مسلط کئے گئے امیدوار کی تاریخ دیکھ لیں، لیڈرشپ کو میرے موقف کی سمجھ آجائے گی ،امجد آفریدی پہلے یوسی اور پھر اپنے حلقے سے الیکشن ہارے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ امجد آفریدی نے ہارنے کیلئے میرے حلقے کا انتخاب کیا جو کسی صورت قبول نہیں ،پورے ملک کی نظریں این اے 249 پر لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 پر ٹکٹ کا تنازع، پی ٹی آئی کراچی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے