مودی حکومت کی سدھو موسے والا سے دشمنی آشکار

Jun 26, 2022 | 22:35:PM
سدھو موسےوالا ، مودی
کیپشن: سدھو موسے والا اور نریندر مودی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مودی حکومت کی سدھو موسے والا سے دشمنی آشکار ہوگئی، آنجہانی پنجابی گلوکار کا آخری گانا بھارت میں یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ”ایس وائی ایل“ گانے کو 23 جون کو سدھو کے قتل کے تقریباً ساڑھے تین ہفتے بعد آفیشل یوٹیوب چینل سے ریلیز کیا گیا تھا۔تاہم بھارتی حکومت کی شکایت پر اب اس گانے کو بلاک کردیا گیا ہے۔تیزی سے مقبول ہوتے گانے میں سدھو موسے والا نے سکھوں کیساتھ پانی کے معاملے میں زیادتی کا معاملہ اٹھایا اور سکھ قیدیوں کو درپیش مشکلات کا بھی کھل کر اظہار کیا تھا۔گانے کے ٹائٹل ’ایس وائی ایل‘ کا مطلب ’ستلج یمنا لنک‘ کنال ہے، جس میں بھارتی پنجابی باشندے اپنا حق مانگتے ہیں۔۔۔واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:روس سے سستے تیل کی خریداری ،سری لنکا کا وزرا کو روس بھیجنے کا فیصلہ