روس سے سستے تیل کی خریداری، ،سری لنکا کا وزرا کو روس بھیجنے کا فیصلہ 

Jun 26, 2022 | 22:16:PM
روس ، سری لنکا
کیپشن: خام تیل کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا نے روس سے سستے تیل کے حصول کیلئے اپنے وزراروس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق روسی اہلکار رعایتی نرخوں پر تیل کی خریداری کیلئے پیر کو ماسکو روانہ ہوں گے ۔سری لنکا کو اس وقت ایندھن کے شدید بحران کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے سری لنکن وزرا سستے داموں تیل کےحصول کےلئے روس کے علاوہ قطربھی جائیں گے۔2 وزرا 27 جون کو روس جاکر خام تیل کی خریداری پر بات کریں گے۔اس سے قبل سری لنکا نے مئی میں دبئی کی ایک کمپنی کے ذریعے 90 ہزار ٹن روسی تیل خریدا تھا۔ایندھن ذخائرمیں کمی کے باعث سری لنکا نے 26 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 22 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ بھی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل نے ٹک ٹاک کو پھر مات دیدی