مون سون بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

Jul 26, 2022 | 15:08:PM
مون سون بارشیں،محکمہ موسمیات ،پیش گوئی
کیپشن: رواں ہفتے ملک میں مزید بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 28 جولائی سے سندھ میں مون سون بارشوں میں کمی متوقع ہے جبکہ 27 جولائی سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر ،گلگت بلتستان ،مری ،اٹک ،چکوال ،جہلم ،سرگودھا ،حافظ آباد ،منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

لاہور، گجرات، گوجرانوالہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال،لیہ، بھکر، ملتان ،راجن پور، ڈیرہ غازی خان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بہاولپور، بہاولنگر رحیم یار خان خانپور میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غریب عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوات، مانسہرہ، کوہستان ،ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور ، مردان ، نوشہرہ ،صوابی میں بھی تیز ہواؤں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اسی طرح کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 جولائی کے دوران کوئٹہ، چمن، ہرنائی، ژوب ،زیارت ،بارکھان ،لورالائی ،کوہلو ، بولان ، قلات ،لسبیلہ اور خضدار میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بیان کے مطابق 27 سے 31 جولائی کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ ، مردان ، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ اسی طرح موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال ،ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر ، کرک بنوں لکی مروت میں مقامی اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔