عالمی عدالت کا اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا حکم

Jan 26, 2024 | 14:58:PM
عالمی عدالت کا اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس   نے اسرائیل کو فلسطینیوں  کی نسل کشی روکنے کا حکم دےد یا، 

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیل کی جنوبی افریقا کی جانب سے دائر درخواست نہ سننے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کو فسلطینیوں کی نسل کشی روکنے کا حکم دےد یا ،  عالمی عدالت نے سنائے گئے فیصلے میں کہا ہے کہ اسرائیل کیخلاف نسل کشی کیس خارج نہیں کریں گے ،  جنوبی ا فریقہ کو اسرائیل کیخلاف نسل کشی کیس دائرکرنے کااختیار ہے ، اسرائیل کیخلاف نسل کشی کرنے کے کافی ثبوت موجود ہیں ، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ رہنے کے قابل نہیں رہا۔

عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کو جینوسائیڈکنونشن کے تحت کیس سننے کا اختیارہے، غزہ کی 20 لاکھ آباد ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا ہے،غزہ تباہی کی داستان بن چکا ہے، اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پرآپریشن کیا، غزہ میں جانی نقصان پر بہت تشویش ہے، جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف29دسمبرکونسل کشی کا مقدمہ دائرکیا،غزہ کے انفرااسٹرکچر کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی عدالت نے جنوبی افریقہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب سنایا گیا ہے۔