امریکی کمپنی نے گوتم اڈانی کو الزامات کیخلاف عدالت جانے کی پیشکش کر دی

Jan 26, 2023 | 23:13:PM
امریکی کمپنی نے گوتم اڈانی کو الزامات کیخلاف عدالت جانے کی پیشکش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دوست کو کاروباری دنیا کا سب سے بڑا فراڈیہ قرار دینے والی امریکی تحقیقاتی کمپنی نے نے گوتم اڈانی کو عدالت میں جانے کی پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تحقیقاتی کمپنی ’’ہنڈن برگ ‘‘ کی جانب سے مودی کے دوست گوتم اڈانی پر ٹیکس اور کاروباری فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا ، جس پر گوتم اڈانی نے ان الزامات کی تردید کی تھی لیکن کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا تھا ۔ 

لیکن الزام لگانے والے امریکی کمپنی نے دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کو انڈیا اور امریکا سمیت کہیں بھی عدالت جانے کی پیشکش کر دی  ہے ۔ 

سماجی رابطے کی سائیٹ ٹویٹر پر امریکی کمپنی کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ  ہم نے مودی کے دوست گوتم اڈانی سے 88 سوالات پوچھے تھے  ، لیکن اڈانی نے اصل مسئلے پر بات کرنے کی  بجائے دھمکیوں کا سہارہ لیا ہے ، لیکن کمپنی انہیں واضح کرنا چاہتی ہے ، کہ ہم اپنی تحقیقی رپورٹ کے ساتھ ہی اور  گوتم اڈانی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے لگائے  الزامات کو انڈیا اور امریکا سمیت کہیں بھی  چیلنج کر سکتے ہیں ، ہم اس بات کیلئے تیار ہیں ۔