شہداہیروز،خراج عقیدت پیش کرتے ہیں:شہبازشریف،عارف علوی کا پیغام

Dec 26, 2022 | 00:26:AM
وطن, قربان,ہیروز ،خراج عقیدت , شہبازشریف, عارف علوی
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان میں کیپٹن سمیت5 فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر سن کر دکھ ہوا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی حق نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپاہی حق نواز کے ورثاءسے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کی خدمات اور قوم کیلئے قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اعلامیہ  کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کیا، صدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ آپریشن میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

علاوہ ازیں وزیرداخلہ راناثنااللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں،قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا،اب بھی طاقت سے قلع قمع کریں گے۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان کےعلاقے کاہان میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔