حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ۔۔شیخ رشید کا اعتراف

Dec 26, 2021 | 15:48:PM
شیخ رشید احمد
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں بیمار ہوا تو پتہ چلا دوائیاں بہت مہنگی ہیں۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے تاہم لوگ الزام حکومت کو دے رہے ہیں حالانکہ یہ ماضی کی وجہ سے ہوا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر چلے گئے لیکن وہ بالکل صحت مند ہیں اور انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا۔ نواز شریف نے آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی آفر کرتا ہوں اور نواز شریف کو 24 گھنٹے کے اندر پاکستان آنے کا ویزا دوں گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہا اور وہ ان کرپٹ لوگوں کے خلاف آخری وقت تک لڑے گا۔ نواز شریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے لیے کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نئے انکشافات ۔ایک بار پھر شریف فیملی سسیلین مافیا ثابت۔فواد چودھری