ملک کے بیشتر شہروں میں ریلوے آپریشن معطل

Aug 26, 2022 | 23:04:PM
ریلوے آپریشن معطل
کیپشن: ریلوے کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں ریلوے آپریشن معطل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ریلوے کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے، ایم ایل ون کا کچھ حصہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایم ایل ون پر مسافر گاڑی کا آپریشن جزوی طور پر معطل کررہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی کےلئے ٹرین آپریشن نہیں چلے گی، پشاور سے چلنے والی ٹرین بھی ملتان تک محدود رہے گی جبکہ خانپور سے حیدرآباد تک ریلوے آپریشن معطل رہے گا، بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک متاثر ہوئے ہیں، مسافروں کی زندگی اہم ہے، آپریشن فوری کررہے ہیں۔
سعد رفیق نے دورہ قطر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دورہ سے متعلق کچھ حقائق بھی قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ امیر قطر نے ایک لاکھ مزید پاکستانیوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا جبکہ ان سے 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر بھی بات ہوئی تاہم نہ قطر سے حکومت پاکستان نے کوئی قرض مانگا نہ قرض لیا گیا بلکہ یہ حکومت ٹو حکومت سرمایہ کاری معاہدے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کے حکومت کا وفاق کو خط ، بڑی دھمکی دیدی