کورونا سے کون سی عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوئے: رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا سے 21 سے 40 سال تک عمرکے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 21 سے 30 سال کے 62 ہزار 197 مرد اورخواتین کورونا میں مبتلاہوئے جب کہ 31 سے 40 سال تک 60 ہزار 927 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق اپریل میں 31 سے 40 سال کے درمیان کوروناکیسز 22.2 فیصد ہیں، اپریل کے19.7 فیصد متاثرہ افرادکی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ 60 فیصد سے زائد متاثرین کا تعلق کراچی کے مختلف اضلاع سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آکسیجن ختم۔۔ کورونا وائرس قہر ڈھانے لگا