حکومتی اصلاحات سے گیس کا گردشی قرضہ کم اور سرمایہ کاری بحال ہوگی، اپٹما

Oct 25, 2023 | 22:45:PM
حکومتی اصلاحات سے گیس کا گردشی قرضہ کم اور سرمایہ کاری بحال ہوگی، اپٹما
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے گیس کے شعبے میں اصلاحات کردیں، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا حالیہ فیصلہ ایک اہم قدم ہے۔

اپٹما کے مطابق حکومتی فیصلے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کا بوجھ کم ہوگا، نگران حکومت کی اصلاحات سے رُکی ہوئی سرمایہ کاری بحال ہوگی، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 ٹریلین تک پہنچ چکا ہے، حکومتی اصلاحات سے گیس کا گردشی قرضہ بھی کم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے: رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 962 ارب روپے رہا، وزارت خزانہ

اُمید ہے اس فیصلے سے سندھ میں صنعتوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی، حکومتی فیصلے سے برآمدی شعبے کو ایل این جی کی بلا تعطل سپلائی شروع ہوگی۔

اپٹما کے مطابق نگران وزیر خزانہ اور وزیر تجارت گوہر اعجاز نے صنعتوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ٹیکسٹائل انڈسٹری ای سی سی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔