پاکستان سپر لیگ 2023میں مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں اکھاڑپچھاڑ

Oct 25, 2022 | 20:56:PM
پاکستان سپر لیگ 2023میں مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں اکھاڑپچھاڑ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سپر لیگ 2023 میں مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں بہتری اور کچھ میں تنزلی کر دی گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 2023 کے لیے مقامی آٹھ کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم جونیئرکو گولڈ سے ڈائمنڈ ،ملتان سلطانز کے 
 شاہنواز دہانی اور شان مسعودکو گولڈ سے ڈائمنڈ،پشاور زلمی کے حیدرعلی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم اور محمد حارث کو سلورسے گولڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹرکے محمد نوازکو ڈائمنڈ سے پلاٹینم، نسیم شاہ کوگولڈ سے ڈائمنڈ کر دیا گیا تاہم کچھ کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں تنزلی کی گئی ہے۔ 
اسلام آباد یونیائٹیڈ کے حسن علی کو پلاٹینم سے ڈائمنڈجبکہ فہیم اشرف کو ڈائمنڈ سے گولڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ 
ملتان سلطانز کے صہیب مقصود کو ڈائمنڈ سے گولڈ، پشاور زلمی کے وہاب ریاض کو پلاٹینم سے ڈائمنڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پلاٹینم سے گولڈ میں منتقل کردیا گیاہے۔
پاکستان سپر لیگ 2023 کا ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ 2023 تک چار مقامات پر کھیلا جائے گا
ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرستیں چھ فرنچائزز کو فراہم کردی گئیں