ارشد شریف کا قتل: حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے، وزیراعظم کا اعلان

Oct 25, 2022 | 15:38:PM
صحافی ارشد شریف کے قتل پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) صحافی ارشد شریف کے قتل پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کل کینیا کے صدر سے بھی بات کی، کینیا کے صدر نے ارشد شریف کے قتل پر اظہار ہمدردی کیا، واقعہ کی اعلیٰ عدالتی کمیشن سے شفاف تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں واقعہ کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس افسوسناک واقعے کے حقائق کا شفاف اور حتمی تعین کیا جا سکے۔