سابق کرکٹرز نے شاہین آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیئے

Oct 25, 2022 | 11:14:AM
شاہین شاہ آفریدی کو ادھوری فٹنس کے ساتھ میدان میں اتارنے پر سوالات اٹھنے لگے
کیپشن: شاہین آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی کو ادھوری فٹنس کے ساتھ میدان میں اتارنے پر سوالات اٹھنے لگے۔

دورہ سری لنکا میں انجرڈ ہونے والے شاہین شاہ آفریدی نے لندن میں ری ہیب مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اسکواڈ کو برسبین میں جوائن کیا تھا، پیسر نے انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز میں بولنگ بھی کی، اتوار کو بھارت کیخلاف میچ میں انھوں نے 4 اوورز میں 34 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سابق کرکٹرز ان کو ادھوری فٹنس کے ساتھ میدان میں اتارنے کی بات کر رہے ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں وقار یونس نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹرائنگولر سیریز کے دوران میں وہاں موجود تھا، میڈیکل پینل اور کپتان بابر اعظم سے سوال کیا تھا کہ آپ شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں لے کر جا رہے ہو، ٹرائنگولر سیریز میں کیوں نہیں کھلا رہے ؟ نیٹ میں آپ کتنی بھی بولنگ کر لیں لیکن اصلی امتحان میچ میں ہوتا ہے۔

وسیم اکرم نے بھی وقار یونس کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ سے قبل پریکٹس میچز میں صرف 6 اوورز کھیلے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 100 فیصد پرفارمنس نہیں دی، دیکھنا ہوگا کہ پیسر فٹ نہیں ہیں یا انہوں نے احتیاطاً زور نہیں لگایا کیونکہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر یا تو پوری طرح فٹ ہوتا ہے یا پھر نہیں ہوتا، شاہین کوپی ایس ایل میں کہا تھا کہ فٹ نہیں ہو تو نہ کھیلو لیکن انھوں نے کہا کہ میں کھیلوں گا، بھارت سے میچ میں فٹ نظر نہیں آ رہے تھے، انھیں بھاگنے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔