دوران حراست تشدد: اعظم سواتی نے بڑا قدم اٹھالیا

Oct 25, 2022 | 08:38:AM
تحریک انصاف کے سینیٹرز اعظم سواتی نے گرفتاری کے دوران برہنہ کر کے تشدد کرنے اور ان کیساتھ ناروا سلوک روا رکھنے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
کیپشن: سینیٹر اعظم سواتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سینیٹرز اعظم سواتی نے گرفتاری کے دوران برہنہ کر کے تشدد کرنے اور ان کیساتھ ناروا سلوک روا رکھنے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعظم سواتی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت اس کے خلاف از خود نوٹس لے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گرفتاری کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، ریمانڈ کے دوران جج کے سامنے پیش ہونے پر عدالت کو پرائیویٹ پارٹس پر تشدد بارے آگاہ بھی کیا گیا تھا، گرفتاری کے دوران روا رکھا گیا سلوک آئین اور انسانی وقار کے خلاف ہے۔

درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا میں ایک باپ، نانا، دادا، شہری، وکیل ہوں جس نے 1973 میں ڈگری حاصل کی، اٹارنی لا کا امریکہ میں امتحان پاس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے میرے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، ایف آئی اے کیساتھ سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار تھے، میری پوتیوں کے سامنے مجھ پر تشدد کیا گیا۔