وزارتِ منصوبہ بندی میں تعینات افسروں نے دوبارہ ہڑتال کر دی

افسر قلم چھوڑ ہڑتال کے بعد دفاتر سے باہر آ گئے،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر سروسز و گروپس کی طرح 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے،ایگزیکٹو الاؤنس کے معاملہ میں مساویانہ پالیسی اپنائی جائے

Nov 25, 2022 | 11:34:AM
وزارتِ منصوبہ بندی , اکانومسٹ گروپ ,24 نیوز
کیپشن: احتجاجی افسران کا کہنا ہے کہ اکانومسٹ گروپ کو ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارتِ منصوبہ بندی میں تعینات اکانومسٹ گروپ کے افسروں نے دوبارہ ہڑتال کر دی۔

افسر قلم چھوڑ ہڑتال کے بعد دفاتر سے باہر آ گئے،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر سروسز و گروپس کی طرح 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے،ایگزیکٹو الاؤنس کے معاملہ میں مساویانہ پالیسی اپنائی جائے۔

ضرور پڑھیں :سابق پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نااہل قرار

احتجاجی افسران کا کہنا ہے کہ اکانومسٹ گروپ کو ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم کردیا گیا،حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کو ایگزیکٹو الاونس دیا،اکانومسٹ گروپ کے افسران کو ایگزیکٹو الاونس نہ دینا زیادتی ہے، اکانومسٹ گروپ کے افسران معاشی پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وزارت خزانہ اکانومسٹ گروپ کے افسران کیلئے ایگزیکٹو الاونس کی منظوری دے۔

افسروں کا سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن کے سامنے بھی احتجاج کا فیصلہ،احتجاجی افسروں کا کہنا ہے کہ مطالبہ کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔