بختاور کی منگنی میں شرکت بلاول کے کورونا ٹیسٹ سے مشروط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، جمعے کو ان کی بہن کی منگنی ہے اور شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کی شام بلاول ہائوس کراچی میں ہوگی۔ تقریب میں شریک مہمانوں سمیت بلاول ہائوس میں تعینات عملے کو کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔
محمود چوہدری کے خاندان کے افراد جمعرات کو کراچی پہنچیں گے۔ منگنی کی تقریب بلاول ہائوس کے اوپن ایریا میں ہو گی۔ کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف کو بھی کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا جبکہ سجاوٹ کرنے والے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام کام کل رات تک مکمل کر لیں۔
تقریب کے تمام انتظامات سے سابق صدر آصف علی زرداری مکمل آ گہی رکھے ہوئے ہیں اور تمام مہمانوں کو کرونا کی صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔
بلاول ہائوس میں تعینات عملے کے تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔