عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم

May 25, 2024 | 10:37:AM
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو قیمتوں میں مزید کمی ہوئی،برینٹ کروڈ کے معاہدے 58 سینٹ  0.71 فیصد کمی کے بعد 80.78 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ کے معاہدے 59 سینٹ یا 0.77 فیصد کمی کے بعد 76.28 ڈالر پر ہوئے،برینٹ 7 فروری کے بعد سب سے کمزور اور یو ایس کروڈ 23 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیل کی قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ افراط زر کے سبب شرح سود بڑھانے اور ایندھن کی طلب روکنے کے خدشات ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: پکنک پر  جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار،کتنے افراد جاں بحق؟کتنے زخمی؟افسوسناک خبر آ گئی