کراچی سے پکنک پر کینجھر جھیل جانیوالی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

May 25, 2024 | 10:30:AM
کراچی سے پکنک پر کینجھر جھیل جانیوالی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹھٹہ میں کینجھر جھیل کے قریب ٹرک اور پک اپ میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ٹرک اور پک اپ کو حادثہ کینجھر جھیل کے قریب حیدر آباد روڈ پر پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کا  کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کراچی سے کینجھر جھیل پکنک منانے کیلئے جا رہے تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داماد  نے سسر  کوقتل کر دیا،وجہ کیا بنی؟