پاکستان میں پہلی بار کنٹینر سینٹ پیٹرز برگ کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا

May 25, 2023 | 21:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسیک)پاکستان میں پہلی بار  کنٹینر جہاز کرسٹل سینٹ پیٹرزبرگ  21 دنوں میں  کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  کنٹینر جہاز کرسٹل سینٹ پیٹرزبرگ کے کراچی بندرگاہ پہنچنے پر وزیر بحری امور فیصل سبزواری بھی موجود تھے ۔

چئیرمین مین کے پی ٹی سیدین رضا زیدی اور کونسل جنرل آندرے وکٹورووچ فیڈوروو نے اس موقع پر جہاز کو بندرگاہ پر ویلکم کیا۔

وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے اسے حکومت کی لینڈمارک کامیابی قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ "اس سے پاکستان کی تجارت کو روسی مارکیٹ میں ڈائریکٹ رسائی حاصل ہو گی."

انکا کہنا تھا کہ " اس سے پاکستان برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ براہ راست دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ میں بھی فائدہ ہوگا۔"

فیصل سبزواری  نے کہا کہ  "سنٹرل ایشائی سٹیٹس سے بھی تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔"