زرعی شعبے کی پیداوار بری طرح متاثر 

May 25, 2023 | 15:32:PM
 زرعی شعبے کی پیداوار بری طرح متاثر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رواں مالی سال زرعی شعبے کی پیداوار بری طرح متاثر رہی،کپاس کی پیداوار 41 فیصد کمی سے 49 لاکھ 10 ہزارگانٹھیں رہ گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کپاس کی پیداوار 83 لاکھ 30 ہزارگانٹھیں تھی،چاول کی پیداوار 21.5 فیصد کمی سے 73 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی،گزشتہ سال چاول کی پیداوار 93 لاکھ 20 ہزار ٹن تھی،گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہ ہوسکا, پیداوار گزشتہ سال سے زیادہ رہی،گندم کی پیداوار 5.4فیصد اضافے سے 2 کروڑ 76 لاکھ ٹن رہی،گزشتہ سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 62 لاکھ میٹرک ٹن تھی ۔

گنے کی پیداوار 2.8 فیصد اضافے سے 9 کروڑ 11لاکھ ٹن رہی،گزشتہ سال گنے کی پیداوار 8 کروڑ86 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی  چھوڑ دی

رواں مالی سال زرعی شعبے کی پیداوار 1.55 فیصد رہی ،رواں مالی سال کیلئے زرعی شعبے کا پیداواری ہدف 3.9 فیصد مقرر کیا گیا۔