روسی عدالت نےامریکی صحافی کی نظر بندی میں 30 اگست تک کی توسیع کردی

May 25, 2023 | 00:05:AM
روسی عدالت نےامریکی صحافی کی نظر بندی میں 30 اگست تک کی توسیع کردی
کیپشن: صحافی ایوان گیرشکووچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کی ایک عدالت نے امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے صحافی ایوان گیرشکووچ کی نظر بندی میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافی کو مارچ میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ اس الزام کی تردید کرتے ہیں ۔سرکاری ایجنسی آر آئی اے نووستی نے عدالتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ عدالت نے حراست کی صورت میں امتناع کے اقدام کو 30 اگست تک بڑھانے کیلئے تفتیش کار کی درخواست منظور کر لی۔
امریکا نے رپورٹر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسے ہر گز حراست میں نہیں لینا چاہیے، صحافت جرم نہیں ہے۔وائٹ ہاﺅس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے سی این این کو بتایا کہ اسے فوری طور پر رہا کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک بہت بہت زیادہ مشکل کام کرنا ہے یہ دیکھنے کے لیے کیا ہم اسے اس کے گھر اس کے اہلِ خانہ کے پاس پہنچا سکتے ہیں۔دوسری جانب روس نے کہا کہ اس نے یوکرین سے اپنی سرحد میں گھسنے والے مسلح گروپ کو تباہ کرنے کے لیے جیٹ طیارے اور توپ خانے تعینات کیے ہیں، جب کہ کریملن نے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی دوبارہ حملے کو روکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا پارٹی عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان