حلیم عادل شیخ کی 2کیسزمیں ضمانت منظور

Mar 25, 2021 | 16:04:PM
ممبر صوبائی اسمبلی
کیپشن: حلیم عادل شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی  اور  پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی 2کیسزمیں ضمانت منظور کرلی  ہے، حلیم عادل شیخ پر ضمنی الیکشن کےدوران ہنگامہ آرائی اوردہشت گردی کاالزام ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کی2کیسزمیں ضمانت منظور کرتے ہوئے 2،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا. یاد رہےکہ حلیم عادل پر پولیس حملے اور دہشت گردی کےالزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ تجاوزات آپریشن میں ہنگامہ آرائی کیس میں پہلے ضمانت منظورہوچکی ہے۔