شہباز شریف کی زرداری سے ملاقات، والدہ کے انتقال پراظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر نوابشاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی ،اس موقع پر بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس سے قبل کراچی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پی ایف بیس فیصل پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں پر با ت چیت کی گئی۔
اس موقع پر ایم کیوایم کا وفد کی بھی وزیراعظم سےملا، ملاقات کے دوران متحدہ نے گورنرسندھ کی جلد تقرری اورمعاہدے پرعملدرآمد تیزکرنے پرزور دیا۔