حکومت کا کاروبار کیلئےپانچ لاکھ بلا سود قرض دینے کا فیصلہ

Jun 25, 2021 | 14:13:PM
حکومت کا کاروبار کیلئےپانچ لاکھ بلا سود قرض دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ  کاروبار کیلئے فی گھرانہ پانچ لاکھ بلا سود قرض دیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے کہا ہے کہ  یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے ، پہلی بار ریاست انصاف پر جا رہی ہے ،رواں سال چار ہزار سات سو ارب سے زاہد ریونیو جمع کریں گے، آئندہ سال پانچ ہزار آٹھ سو ارب کا ہدف ہے، ایف بی آر مین ٹیکنالوجی لے آئے ہیں، ٹیکس ڈیفالٹر کو گرفتار کریں گے لیکن تھڑڈ پارٹی آڈٹ کے بعد کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

رواں سال بارہ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیے ہیں، دودھ میڈیکل آلات پر ٹیکس واپس کیا ہے ،موبائل فونز کالز انٹرنیٹ ایس ایم ایس پر ٹیکس واپس کیا ،پانچ منٹ سے زائد کی فون کال پر پچھتر پیسے ٹیکس لیں گے۔