مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27جنوری کو ہوگا

Jan 25, 2021 | 12:43:PM
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27جنوری کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27 جنوری کو طلب کر لیا جس میں مردم شماری کے نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سمیت دیگر نکات پر غور کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق  اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ شریک ہوں گے۔اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد اور کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیپرا کی 2018-19 اور ملک میں صنعتوں کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی جبکہ صحت اور بہبود آبادی کے پروگرام کی فنڈنگ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔پاکستان اسٹینڈرز کوالٹی اینڈ کنٹرول اتھارٹی اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے معیار میں ہم آہنگی لانے اور انفورسمنٹ میکانزم پر بھی غور کیا جائے گا۔