حکومت سوشل میڈیا قوانین پر نظر ثانی کیلئے تیار

Jan 25, 2021 | 12:29:PM
حکومت سوشل میڈیا قوانین پر نظر ثانی کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنےکے قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا رولز  کے حوالے سے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئےکہ آرٹیکل 19 اور 19 اے بنیادی حقوق سے متعلق ہے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا رولز بناتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پٹشنرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نظر ثانی کریں گے۔ مکمل پابندی یا کسی پلیٹ فارم کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں کچھ مہلت دی جائے۔ پی ٹی اے اور اسٹیک ہولڈرز سے مل کر رولز میں نظرثانی کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا بہت مثبت ردعمل ہےمشاورت ضروری ہے اور یہ بہت مناسب بات ہے اگر یہ سوشل میڈیا رولز میں نظرثانی کرنے کو تیار ہیں تو اپنی تجاویز انہیں پیش کریں۔ ہمیں ان پر مکمل اعتماد کرنا چاہئے اور اچھی بات کی توقع کرنی چاہئے۔ عدالت نے اس کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کئے تھے۔ پاکستان بار کونسل اور پاکستان فیڈریل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اس معاملے میں اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔