بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Feb 25, 2024 | 10:06:AM
بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف, زبیر اعوان)شہرمیں سورج کی کرنوں کیساتھ سردہواؤں کاراج برقرار جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے  مطابق شہر لاہور میں موجودہ درجہ حرارت10ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت23ڈگری تک جاسکتاہے،ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے جبکہ ہوا 6 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے  مطابق شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح157ریکارڈکی گئی،  جس کے بعد لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں7ویں نمبرپرآگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہاتھی کو مارنا شخص کو مہنگا پڑگیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق  فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح186،شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح157،کینٹ پولوگراؤنڈمیں آلودگی کی شرح182،یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح167ریکارڈ اور ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح163ریکارڈ کیا گیا ۔
دوسری جانب مانسہرہ کی وادی شوگراں نے برف کی سفید چادر اوڑ لی، ہر طرف سفیدی ہی سفیدی چھا گئی جبکہ سیاح بڑی تعداد میں شوگراں پہنچ گئے ، جن میں موجود کراچی کا دلہا نئی نویلی دلہن لیکر ہنی مون کیلئے شوگراں پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق برف کی  بنی سڑک پر لکڑ کی گاڑی ،سیاحوں کی گوڑا سواری اوربرف پر چلتے گرتے اٹھتے سیاح،خوبصورت لمحات  میں سلفیاں  لیتے رہے جبکہ برف پوش وادی میں سیاحوں کی موج مستیاں کرتے نظر آئیں،سیاحوں نے تو برف پر سکیٹنگ کا موقع بھی ہاتھ سے جانے نا دیا،برف پر گوڑا سواری کے بھی خوب مزے لینے میں سیاح آگے رہے۔
لاہوری چنا چاٹ والا بھی  شوگراں پہنچ گیا ، سیر بھی خوب کی اور چنا چاٹ سیاحوں میں فروخت کیلئے کمال فن سے آوازیں بھی لگائیں،سیاح خوبصورت وادی میں خوبصورت لمحات کو خوب کیمروں کی آنکھوں میں محفوظ کرتے رہے۔

شوگراں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ برف دیکھ کر برف سے کھیل کر ان کو اچھی تفریح ملی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   اپر سوات   میں بارشوں اور  برفباری کا نیا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 27 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ، جبکہ 

برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سوات نے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
  پی ڈی ایم اے   کے جاری مراسلہ   کے مطابق  برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے جبکہ  حساس علاقوں میں شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔