لانگ مارچ میں اتنا دباﺅ بڑھا دینگے کہ کسی کو کہنا پڑیگا بس بھئی بس۔۔آفتاب شیرپاﺅ

Feb 25, 2021 | 21:05:PM
لانگ مارچ میں اتنا دباﺅ بڑھا دینگے کہ کسی کو کہنا پڑیگا بس بھئی بس۔۔آفتاب شیرپاﺅ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سینئر رہنما آفتاب احمد خان شیرپاﺅ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ حکومت کیلئے آخری دھکا ہوگا، لانگ مارچ میں اتنا دباﺅ بڑھا دینگے کہ کسی کو کہنا پڑیگا کہ بس اب کافی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سینئر رہنما و سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتخار محمد چوہدری کے لانگ مارچ میں پریشر اتنا بڑھا تھا کہ کسی کو مداخلت کرنا پڑی تھی ۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ کو بھی لانگ مارچ میں جنرل اشفاق پرویزکیانی کی طرح کے فون کا انتظار ہوگا کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی ٹیلی فون کا ہمیں انتظار نہیں ہوگا ہم لانگ مارچ میں حکومت پر دباو اتنا بڑھا دیں گے کہ کسی کو کہنا پڑے گا بس اب کافی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تو اب بھی کہیں نہیں ہے، ترجمانوں کے اجلاس کے علاوہ ہوتا کیا ہے۔ این اے 75ڈسکہ کے انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی ساکھ بہتر کرے گا ۔ الیکشن کمیشن غیر ملکی فنڈنگ کیس پر بھی آزاد فیصلہ دے۔ اسی الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس پر تحریک انصاف کو بری کردیا تو کیا پی ڈی ایم فیصلہ قبول کرے گی کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ آنے پر دیکھیں گے، فیصلہ میرٹ پر ہوا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اس لئے جیتیں گے کہ وہ آئی ایم ایف کے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں ۔ یہ اپوزیشن کا پریشر ہی ہے کہ سپریم کورٹ سے رائے مانگی جارہی ہے۔ حکومت اپوزیشن کے پریشر میں آئینی ترمیم لیکرآئی ہے۔